اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے توانائی کے مختلف منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل سے آج ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے …
توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دہشت گردی کی لعنت ختم ہوئی، عابد شیر علی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے توانائی کے مختلف منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل سے آج ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کیا جن میں سے توانائی کے منصوبے سمیت سی پیک کا منصوبہ سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے آج ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے اور اس طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت نے جس طرح اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر نیشنل ایکشن پلان بنایا اور اس پر عملدرآمد سے آج ملک میں دہشت گردی کی لعنت ختم ہوئی ہے ۔








