بچے ملک کا سب سے بڑا قیمتی اثاثہ ہیں، محمد بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بچے ملک کا سب سے بڑا قیمتی اثاثہ ہیں اور بچوں پر سرمایہ کاری ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز (اول تا ہشتم) ایف سیون ون میں قرآن پاک اور …

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بچے ملک کا سب سے بڑا قیمتی اثاثہ ہیں اور بچوں پر سرمایہ کاری ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز (اول تا ہشتم) ایف سیون ون میں قرآن پاک اور نئی درسی کتب کی تدریسی سرگرمیوں کے جائزہ کیلئے جمعرات کو سکول کے اپنے دورہ کے موقع پر کیا۔ طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے طلباءکو نصیحت کی کہ زندگی میں کامیابی کیلئے اپنے اساتذہ کا احترام اور سخت محنت کریں۔ انہوں نے تمام کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور اساتذہ اور طلباءسے نئی درسی کتب کے حوالہ سے گفتگو کی۔ اساتذہ اور طلباءدونوں نے کہا کہ نئی کتب میں موضوعات آسان اور واضح ہیں اور یہ کتب منصوبوں اور سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔ اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انجینئر بلیغ الرحمن نے طلباءکی نظریاتی تعلیم اور ان کی کردار سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طلباءکو زندگی بھر سیکھنے کے عمل سے وابستہ کریں گے اور ان میں کتب بینی کی عادت ڈالیں گے تاکہ وہ زندگی میں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔