اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اپنی وزارت کی پانچ سالہ کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج، شعبہ تحقیق، زکوة کی وصولی، بین المذاہب ہم آہنگی، متروکہ وقف املاک بورڈ، شعبہ دعوة و زیارات اور اسلامی قانون سازی بالخصوص قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے بل کی منظوری جیسے امور میں ماضی کے مقابلہ میں قابل قدر …
سردار محمد یوسف نے اپنی وزارت کی پانچ سالہ کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اپنی وزارت کی پانچ سالہ کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج، شعبہ تحقیق، زکوة کی وصولی، بین المذاہب ہم آہنگی، متروکہ وقف املاک بورڈ، شعبہ دعوة و زیارات اور اسلامی قانون سازی بالخصوص قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے بل کی منظوری جیسے امور میں ماضی کے مقابلہ میں قابل قدر بہتری آئی ہے، مو¿ثر حج انتظامات کی وجہ سے عوام کا سرکاری سکیم پر اعتماد بڑھا ہے، 2018ءمیں تین لاکھ 75 ہزار سے زائد درخواستوں کی وصولی اس کا واضح ثبوت ہے، قرآن و سنت کے مطابق زندگی بسر کرنے کیلئے ہم نے بہتر ماحول فراہم کرنے کی ابتداءکر دی ہے، اچھی ابتداءکے اچھے نتائج برآمد ہوں گے، زکوة کی رقم کے ذریعے غریب کو روزگار کی فراہمی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ کے ہمراہ الوداعی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالہ سے ہم کوشش اور جدوجہد کے ذریعے عوام کی خدمت میں سرخرو ہوئے ہیں








