ممبئی ۔31 مئی (اے پی پی)بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ میں دورہ انگلینڈ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم نے آخری بار 2007ءمیں آئرلینڈ کا دورہ کیا تھا اور مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو واحد ون ڈے میچ میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا جبکہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی میں صرف ایک بار مدمقابل ہوئیں اور اس میں …
بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے قبل رواں ماہ آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی
ممبئی ۔31 مئی (اے پی پی)بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ میں دورہ انگلینڈ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم نے آخری بار 2007ءمیں آئرلینڈ کا دورہ کیا تھا اور مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو واحد ون ڈے میچ میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا جبکہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی میں صرف ایک بار مدمقابل ہوئیں اور اس میں بھی بھارتی ٹیم فتح یاب رہی تھی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم 27 اور 29 جون کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔









