اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اڑھائی سال سے کم عرصہ میں علمی، ادبی اور ثقافتی اداروں کی بحالی میرے لئے فخر واطمنان کا باعث ہے۔ ادارے اب پوری طرح فعال ہوچکے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کی کارکردگی اسی رفتار سے جاری رہے گی۔ یہ بات انہوں نے …
پچاس کروڑ کا انڈومنٹ فنڈ ان اداروں کو توانائی دیتا رہے گا ،یہ ادارے بڑی حد تک خود کفیل ہوچکے ہیں،عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اڑھائی سال سے کم عرصہ میں علمی، ادبی اور ثقافتی اداروں کی بحالی میرے لئے فخر واطمنان کا باعث ہے۔ ادارے اب پوری طرح فعال ہوچکے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کی کارکردگی اسی رفتار سے جاری رہے گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے اعزاز میں ہونے والے الوداعی افطار ڈنر سے خطاب میں کہی۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ علمی وادبی ادارں کی بحالی سے پاکستان کا حقیقی چہرہ نمایاں ہوا ہے اور ان اداروں کے لئے نئے اہداف ومقاصد کا تعین کردیاگیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ پچاس کروڑ روپے کے انڈومنٹ فنڈ نے اداروں کی سرگرمیوں میں نہایت آسانی پیدا کردی ہے۔ اب وہ بڑی حد تک خود کفیل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ادیبوں اور شاعروں کے لئے وظائف کی رقم دگنی کردگی گئی اور اسی طرح وظیفہ پانے والوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ کیاگیا۔








