فرانس کی تازہ مصنوعات کی سب سے بڑی تجارتی مارکیٹ رنگس کی انتظامیہ نے پاکستان میں جدید ترین اور مربوط ہول سیل ہائپر مارکیٹ قائم کرنے میں دلچسپی اظہار

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی)فرانس کی تازہ مصنوعات کی سب سے بڑی تجارتی مارکیٹ رنگس کی انتظامیہ نے پاکستان میں جدید ترین اور مربوط ہول سیل ہائپر مارکیٹ قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔یہ پیشکش جمعرات کو ڈائریکٹر پراجیکٹ بینوٹ جسٹر نے فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے حال ہی میں پیر س کے مضافات میں واقع رنگس …

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی)فرانس کی تازہ مصنوعات کی سب سے بڑی تجارتی مارکیٹ رنگس کی انتظامیہ نے پاکستان میں جدید ترین اور مربوط ہول سیل ہائپر مارکیٹ قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔یہ پیشکش جمعرات کو ڈائریکٹر پراجیکٹ بینوٹ جسٹر نے فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے حال ہی میں پیر س کے مضافات میں واقع رنگس کا دورہ کیا تھا۔ پاکستانی سفیر نے اس قسم کی سہولت پاکستان میں قائم کرنے میں دلچسپی لینے پر انکا خیر مقدم کیا۔سفیر نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور انہیں خریداری،سٹوریج،تقسیم اور سپلائی میکنزم کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ رنگس مارکیٹ کا پلیٹ فارم پاکستانی فوڈ مصنعوعات کیلئے بروئے کار لانے کا آپشن بھی زیر بحث لایا گیا۔پاکستانی آموں کو فروغ دینے کی غرض سے مارکیٹ میں ایک تقریب کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔رواں موسم سرما کے دورام پاکستانی کینو بھی مارکیٹ میں متعارف کرایا جائیگا۔