اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے15 ویں روزے کی افطاری یتیم بچوں کے ہمراہ کی۔ اس سلسلے میں ملک بھر سے یتیم بچوں کو ایوان صدر میں مدعو کیا گیا تھا۔ صدر مملکت بچوں میں گھل مل گئے اور انہیں پیار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے پاکستانی معاشرہ اور …
صدر مملکت ممنون حسین نے15 ویں روزے کی افطاری یتیم بچوں کے ہمراہ کی ۔ ملک بھر سے یتیم بچوں کو ایوان صدر مدعو کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے15 ویں روزے کی افطاری یتیم بچوں کے ہمراہ کی۔ اس سلسلے میں ملک بھر سے یتیم بچوں کو ایوان صدر میں مدعو کیا گیا تھا۔ صدر مملکت بچوں میں گھل مل گئے اور انہیں پیار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے پاکستانی معاشرہ اور حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں فعال کردارادا کرسکیں۔ ایوان صدر میں یتیم بچوں کے اعزاز میں دیئے گئے اس افطار عشائیے میں ترک کوآپریشن اینڈکوآرڈینیشن ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر مہمت ایمرے اور پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین میاں عبدالشکور نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ نے اسلامی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی 15رمضان المبارک کو یتیم بچوں کے دن کے طور پر منانے کا انتہائی مناسب فیصلہ کیا ہے جس پر ہماری پارلیمنٹ اور اس مقصد کیلئے کام کرنے والے تمام ادارے اور افراد مبارک باد کے مستحق ہیں۔








