اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو ہمارے منشور کا حصہ ہوگا ،محمد نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ جس کو عوام 5سال کے لئے منتخب کرے وہ اپنی آئینی مدت پورے کرے، پاکستان کے عوام 2018میں ووٹ کا استعمال کارکردگی کی بنیاد پر کریں، پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ووٹ اور …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی 5سالہ حکومتی کارکردگی سے متعلق پر یس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو ہمارے منشور کا حصہ ہوگا ،محمد نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ جس کو عوام 5سال کے لئے منتخب کرے وہ اپنی آئینی مدت پورے کرے، پاکستان کے عوام 2018میں ووٹ کا استعمال کارکردگی کی بنیاد پر کریں، پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ووٹ اور ووٹر کو عزت دینے کی بات کرتی ہے، محمد نواز شریف کی قیادت میں تمام تر چیلنیجز ،دھرنوں ،لاک ڈا¶ن اور جھوٹے لزامات کے باوجود 66سالوں میں ممکن نہ ہونے والے کام کر دکھائے ہیں ،2013میں اقتصادی طور پر دیوالیہ ،اندھیروں میں ڈوبا اور دہشت گردی میں گھیرا ہوا پاکستان ملا ، محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن 2018میں ایک ترقی کرتا ہوا اور محفوظ پاکستان دیکر جارہی ہے ،حکومت نے پانچ سال کے دوران اربوں کے منصوبے مکمل کیے لیکن ایک پائی کی کرپشن یا سکینڈل سامنے نہیں آیا ،بجلی بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ آئندہ 20سالوں کی طلب کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،ساڑھے11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوچکی ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان ہی نہیں خطے کی خوشحالی کا باعث ہوگا ،مسلح افواج ،سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں سے ملک کے ہر حصہ میں امن قائم ،کراچی کی روشنیاں بحال اور بلوچستان کے حالات معمول پر آچکے ہیں ،وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت وفاقی دارلحکومت کی سکولوں کی اپ گریڈیشن ،نصاب اور سہولیات میں بہتری لائی گئی ،پاکستان کا پہلا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے صوبے بھی اس منصوبے سے راہنمائی لے رہے ہیں ، پی ٹی آئی نے کے پی کے میں اور پی پی پی نے سندھ میں عوام کو سخت مایوس کیا بدقسمتی سے دونوں صوبوں میں صحت ،تعلیم، سالڈ ویسٹ سمیت کسی بھی شعبے میں کام نہیں کیا ،سندھ حکومت تو پانچ سالوں میں گند نہیں اٹھا سکی ، پی ٹی آئی کا انصاف دہلیز پر پہنچانے،بلاامتیاز احتساب اور ریکارڈ بجلی پیدا کرنے کے دعوی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ،








