اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر مشاہد اﷲ خان اور ان کے بیٹے ڈاکٹر افنان اﷲ کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اﷲ خان این اے 249 بلدیہ ٹاﺅن کراچی سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان اﷲ خان این اے …
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی سینیٹر مشاہد اﷲ خان اور ان کے بیٹے ڈاکٹر افنان اﷲ کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر مشاہد اﷲ خان اور ان کے بیٹے ڈاکٹر افنان اﷲ کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اﷲ خان این اے 249 بلدیہ ٹاﺅن کراچی سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان اﷲ خان این اے 247 ڈیفنس کلفٹن سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ این اے 247 سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی بھی امیدوار ہیں۔ سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کراچی سے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔








