سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سابق وزیرخا رجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا ہے اور خواجہ آصف کوعام انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ جمعہ کو جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سابق وزیرخا رجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا ہے اور خواجہ آصف کوعام انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ جمعہ کو جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجادعلی شاہ پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔