اسلام آباد ۔ 05 جون (اے پی پی) سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر شمشاداخترنے نگران وزیر برائے خزانہ ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات اور منصوبہ بندی و ترقی کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔ وہ 6رکنی نگران کابینہ میں شامل ہیں جس سے صدر مملکت ممنون حسین نے منگل کو یہاں حلف لیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کو تجارت ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار کا اضافی …
سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاداخترنے نگران وزیر خزانہ ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات اور منصوبہ بندی و ترقی کا قلمدان سنبھال لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جون (اے پی پی) سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر شمشاداخترنے نگران وزیر برائے خزانہ ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات اور منصوبہ بندی و ترقی کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔ وہ 6رکنی نگران کابینہ میں شامل ہیں جس سے صدر مملکت ممنون حسین نے منگل کو یہاں حلف لیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کو تجارت ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ وہ اقوام متحدہ میں انڈر سیکرٹری جنرل رہ چکی ہیں اور اس وقت ایشاءاور بحرالکاہل کے خطے کے لئے ایگزیکٹو سیکرٹری اکنامک و سوشل کمیشن خدمات سرانجام دے رہی تھیں ۔ قبل ازیں ڈاکٹر شمشاد اختر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر بھی رہ چکی ہیں۔ انہوںنے گورنر سٹیٹ بینک کی حیثیت سے 2 جنوری 2006 ءسے 3 سالہ مدت کے لئے خدمات سر انجام دیں ۔انہوں نے اس سے قبل 2004ءسے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر جنرل، جنوب مشرقی ایشیاءڈیپارٹمنٹ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔








