ٹوکیو ۔ 28 جون (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی جبکہ ہانگ کانگ حصص بازار میں مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلے کے اثرات ہیں۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 94.50 پوائنٹس یا 0.62 فیصد کے اضافے سے 15403.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں …
ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہانگ کانگ میں مندی
ٹوکیو ۔ 28 جون (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی جبکہ ہانگ کانگ حصص بازار میں مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلے کے اثرات ہیں۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 94.50 پوائنٹس یا 0.62 فیصد کے اضافے سے 15403.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.87 فیصد یا 175.93 پوائنٹس کی کمی سے 20051.37 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔









