اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) نگران وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون ممتاز سیاسی کاروباری اور سماجی خدمات کے فروغ کیلئے کام کرنے والے خاندان سے تعلق رکھنے ہیں، انہوں نے ستمبر 2008دسمبر2012کے دوران اقوام متحدہ کی پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ان کا خاندان کاروباری اور سماجی سرگرمیوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ وہ سندھ اسمبلی کے سپیکر بھی رہے۔انہوں نے کئی تعلیمی اداروں ، …
نگران وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون کا ذاتی پروفائل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) نگران وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون ممتاز سیاسی کاروباری اور سماجی خدمات کے فروغ کیلئے کام کرنے والے خاندان سے تعلق رکھنے ہیں، انہوں نے ستمبر 2008دسمبر2012کے دوران اقوام متحدہ کی پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ان کا خاندان کاروباری اور سماجی سرگرمیوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ وہ سندھ اسمبلی کے سپیکر بھی رہے۔انہوں نے کئی تعلیمی اداروں ، سپورٹس ایسوسی ایشن اور فلاحی تنظیموں کے بورڈ آف گورنر کے رکن کے طور پر بھی کام کیا۔حسین ہارون، سعید ہارون کے بیٹے ہیں اور سر عبداللہ ہارون کے پوتے ہیں جن کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح آل انڈیا مسلم لیگ کا اہم ستون قرار دیتے تھے۔ان کا تعلق کچھی خاندان سے ہے جو کہ کچھ سے تعلق رکھتا ہے انہوں نے کراچی گرائمر سکول اور کراچی یونیورسٹی مےں تعلیم حاصل کی ۔








