آئندہ مالی سال میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں شاہرات بالخصوص پاک سی پیک کی شاہراہوں کے منصوبوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے

اسلام آباد ۔08 جون (اے پی پی)آئندہ مالی سال 2018-19ءمیں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں شاہرات بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے۔منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق قراقرم ہائی وے فیز ون کے حویلیاں تھاکوٹ سیکشن کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر22.8ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔118کلومیٹرطویل اس سیکشن …

اسلام آباد ۔08 جون (اے پی پی)آئندہ مالی سال 2018-19ءمیں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں شاہرات بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے۔منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق قراقرم ہائی وے فیز ون کے حویلیاں تھاکوٹ سیکشن کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر22.8ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔118کلومیٹرطویل اس سیکشن کی تعمیرپرمجموعی طورپر136.66ارب روپے کی لاگت آئے گی۔کراچی لاہورموٹروے کے سکھرحیدرآبادسیکشن کیلئے اراضی کی خریداری کیلئے آئندہ مالی سال کے دوران پی ایس ڈی پی کے تحت 10ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں