کالی آندھی کی پہلے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر

پورٹ آف سپین۔09 جون (اے پی پی) کالی آندھی کی سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا کر مجموعی طور پر 360 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کیرن پاویل 64 اور شین ڈورچ 11 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، …

پورٹ آف سپین۔09 جون (اے پی پی) کالی آندھی کی سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا کر مجموعی طور پر 360 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کیرن پاویل 64 اور شین ڈورچ 11 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، قبل ازیں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی، کوئی بھی کھلاڑی کالی آندھی کے باﺅلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا، کپتان دنیش چندیمل 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، میگل کمنز نے 3 وکٹیں لیں۔

مزید خبریں