راولپنڈی۔10 جون (اے پی پی) ہاکی کے سابق مایہ ناز کپتان اور پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز احمد سنئیر نے کہا ہے کہ ہاکی لیگ کا انعقاد جلد کیا جائے گا جس میں نامور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔ گزشتہ روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری …
ہاکی لیگ کا انعقاد جلد کیا جائے گا جس میں نامور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم سے اچھے نتائج کی توقع ہے، شہباز سنیئر
راولپنڈی۔10 جون (اے پی پی) ہاکی کے سابق مایہ ناز کپتان اور پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز احمد سنئیر نے کہا ہے کہ ہاکی لیگ کا انعقاد جلد کیا جائے گا جس میں نامور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔ گزشتہ روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہالینڈ میں جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اس کےلئے ڈچ اور آسٹریلین کوچز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں دنیا کی بہترین ٹیمیں شامل ہیں، ہماری ٹیم رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر ہے اس کے باوجود اچھے نتائج کی توقع ہے۔









