پورٹ آف سپین۔10 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، کالی آندھی نے اپنی دوسری اننگز 223 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر کے آئی لینڈرز کو جیت کیلئے مجموعی طور پر 453 رنز کا ہدف دیا، کیرن پاویل 88 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں سری لنکن ٹیم نے چوتھے روز …
ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، کالی آندھی کا سری لنکا کو فتح کیلئے 453 رنز کا ہدف، آئی لینڈرز نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 176 رنز بنا لئے
پورٹ آف سپین۔10 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، کالی آندھی نے اپنی دوسری اننگز 223 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر کے آئی لینڈرز کو جیت کیلئے مجموعی طور پر 453 رنز کا ہدف دیا، کیرن پاویل 88 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں سری لنکن ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا لئے تھے، مہمان سری لنکا کو فتح کیلئے مزید 277 رنز اور میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں کی ضرورت ہے، کوسل مینڈس کالی آندھی کے باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے ہیں اور 94 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔









