ماسکو ۔ 11 جون (اے پی پی)اکیسواں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 ء14 جون سے روس کے دارلحکومت ماسکو میں شروع ہوگا اور ورلڈ کپ فٹ بال کا جنون عروج پر پہنچ گیا، ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز ٹھیک 2دن بعد شاندار تقریب کے ساتھ ہوگا، اس شاندار تقریب کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں، ٹیموں کی روس آمد …
قرہ ارض پر عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا
ماسکو ۔ 11 جون (اے پی پی)اکیسواں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 ء14 جون سے روس کے دارلحکومت ماسکو میں شروع ہوگا اور ورلڈ کپ فٹ بال کا جنون عروج پر پہنچ گیا، ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز ٹھیک 2دن بعد شاندار تقریب کے ساتھ ہوگا، اس شاندار تقریب کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں، ٹیموں کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے، دنیا بھر کی نظریں اپنے فیورٹ سٹارز اور ٹیموں پر لگی ہوئی ہیں،درجہ بندی میں عالمی نمبر دو اور پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو اس بار بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، ورلڈکپ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،









