عید الفطر کی وجہ سے اسلام آباد میں جاری تینوں تربیتی کیمپس ایک ہفتہ کےلئے بند

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے عید الفطر کی وجہ سے اسلام آباد میں جاری تینوں تربیتی کیمپس پیر سے ایک ہفتہ کےلئے بند کر دئےے۔ قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس عیدالفطر کے بعد دوبارہ 19جون سے شروع ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے عید الفطر کی وجہ سے اسلام آباد میں جاری تینوں تربیتی کیمپس پیر سے ایک ہفتہ کےلئے بند کر دئےے۔ قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس عیدالفطر کے بعد دوبارہ 19جون سے شروع ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز، ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کےلئے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپس عید الفطر کی وجہ سے بند کر دئےے گئے ہیں۔

مزید خبریں