مالی سال 18 کے ابتدائی گیارہ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 18 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

کراچی ۔ 11 جون (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18 کے ابتدائی گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) میں 18028.24ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 17511.12ملین ڈالر کے مقابلے میں2.95 فیصد نمو ظاہر ہوتی ہے۔ مرکزی بینک سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مئی 2018ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1771.24ملین …

کراچی ۔ 11 جون (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18 کے ابتدائی گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) میں 18028.24ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 17511.12ملین ڈالر کے مقابلے میں2.95 فیصد نمو ظاہر ہوتی ہے۔ مرکزی بینک سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مئی 2018ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1771.24ملین ڈالر تھی جو اپریل 2018 کے مقابلے میں 7.30فیصد زیادہ، اورمئی 2017 کے مقابلے میں 5.13 فیصد کم ہے۔ بلحاظ ملک مئی 2018 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 432.05ملین ڈالر، 369.92ملین ڈالر،276.55 ملین ڈالر، 254.31 ملین ڈالر،178.96 ملین ڈالر، اور60.31 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ مئی 2017 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 514.5ملین ڈالر، 426.68 ملین ڈالر،248.88 ملین ڈالر، 239.2 ملین ڈالر، 209.95 ملین ڈالر اور 51.2ملین ڈالر تھیں۔ مئی 2018 کے دوران ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر316.77 ملین ڈالر رہیں جبکہ مئی 2017 میں ان ملکوں سے271.79 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید خبریں