فیفا ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے،ڈینی ایلوز

ماسکو ۔ 13 جون (اے پی پی) پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ڈینی ایلوز نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا فائنل، سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ برازیل اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان افتتاحی میچ 17 جون کو کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں …

ماسکو ۔ 13 جون (اے پی پی) پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ڈینی ایلوز نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا فائنل، سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ برازیل اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان افتتاحی میچ 17 جون کو کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں برازیلین فٹ بالر نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے ہماری ٹیم کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آئی ہے، اس وقت ہماری ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں