بنگلور ۔ 13 جون (اے پی پی) بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد کرکٹ ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے بنگلور میں شروع ہوگا۔ یہ افغانستان ٹیم کا بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ڈیبیو ٹیسٹ ہوگا جس کے لئے افغانستان کی ٹیم نے خوب تیاری کی ہے، اس میچ سے قبل افغانستان ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بنگلہ …
بھارت اور افغانستان کے درمیان واحد کرکٹ ٹیسٹ میچ (آج) شروع ہوگا

مزید خبریں
بنگلور ۔ 13 جون (اے پی پی) بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد کرکٹ ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے بنگلور میں شروع ہوگا۔ یہ افغانستان ٹیم کا بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ڈیبیو ٹیسٹ ہوگا جس کے لئے افغانستان کی ٹیم نے خوب تیاری کی ہے، اس میچ سے قبل افغانستان ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا۔ افغانی ٹیم نے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کو 45 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں افغانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو ایک رن سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کلین سوئپ کرلی۔








