مشرق وسطی میںنصب 80 ایٹمی وارہیڈز میں سے ایک بھی ایران میں نہیں ہے، ایران

تہران ۔ 20 جون (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں مشرق وسطی میں 80 ایٹمی وارہیڈز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک بھی ایران میں نہیں ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی وارہیڈز جنگ پسندوں کے پاس ہیں اور وہ جھوٹے اور من گھڑت دعووں کے ذریعے ایران پر الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔محمد جواد …

تہران ۔ 20 جون (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں مشرق وسطی میں 80 ایٹمی وارہیڈز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک بھی ایران میں نہیں ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی وارہیڈز جنگ پسندوں کے پاس ہیں اور وہ جھوٹے اور من گھڑت دعووں کے ذریعے ایران پر الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔محمد جواد ظریف نے کہا کہ علاقے اور دنیا کو لاحق حقیقی خطرات کے بارے میں مدتوں قبل سے تاخیر کا شکار گفتگو شروع ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ اسرائیل این پی ٹی میں شامل نہیں ہوا ہے۔ اور اس کے پاس 200 کے قریب ایٹمی وارہیڈز موجود ہیں۔

مزید خبریں