ترکی شام اورعراق میں موجود تمام دہشت گردوں کا قلع قمع کرے گا ، وزیراعظم بن علی یلدرم

انقرہ ۔ 20 جون (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ شام کے علاقے منبیج کے بعد کوبانی ، قامشلی اور حسیکہ کے علاقوں کو بھی دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کردیا جائے گا۔ترک خبررسان ادارے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ازمیر میں کاروباری افراد کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں مشرقِ وسطیٰ کی …

انقرہ ۔ 20 جون (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ شام کے علاقے منبیج کے بعد کوبانی ، قامشلی اور حسیکہ کے علاقوں کو بھی دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کردیا جائے گا۔ترک خبررسان ادارے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ازمیر میں کاروباری افراد کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں مشرقِ وسطیٰ کی سرحدوں کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کسی بھی صورت اب سرحدوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت اپنی تاریخ کے لحاظ سے طاقتور قوت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

مزید خبریں