نیو یار ک۔23 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیرس نے کہا ہے کہ اسلام نے سماجی امن وانصاف ، مکالمہ اور علوم کے تبادلہ کے فروغ جیسی اقدار کی اہمیت پر بڑا زور دیا ہے جبکہ رمضان مبارک میں غریبوں اور مفلسوں سے ہمدردی اور خیرسگالی جیسے جذبوں کی تجدید کی جاتی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب اور 6اسلامی ممالک …
اسلام سماجی امن و انصاف ، بات چیت اور علوم کے تبادلہ کے فروغ جیسی اقدار پر زور دیتا ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، انتو نیو گوئیرس کا پاکستان ارور 6اسلامی ملکوں کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب ، اقوام متحدہ ہمدردی ، بے بسوں اور لاچاروں سے یکجہتی جیسی اسلامی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ملیحہ لودھی

مزید خبریں
نیو یار ک۔23 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیرس نے کہا ہے کہ اسلام نے سماجی امن وانصاف ، مکالمہ اور علوم کے تبادلہ کے فروغ جیسی اقدار کی اہمیت پر بڑا زور دیا ہے جبکہ رمضان مبارک میں غریبوں اور مفلسوں سے ہمدردی اور خیرسگالی جیسے جذبوں کی تجدید کی جاتی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب اور 6اسلامی ممالک کی طرف سے مشترکہ طورپر دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے امن ، یکجہتی اور علم کے تبادلہ جیسی اقدار کو فروغ کی اہمیت پر زور دیا ہے جبکہ قرآن اور حدیث میں بھی ترک وطن کرنے والوں کے تحفظ کیلئے کہا گیا ہے ۔انہوں نے اس ضمن میں قرآن پاک اور حضور اکرمﷺ کی اس حدیث کا حوالہ بھی دیا کہ مہاجرین مسلمان اور کافروں کی بھی حفاظت کی جائیگی، جو کہ اسلام کی تحمل ، برداشت ، دوسروں کے احترام اور دریا دلی کا حقیقی مظہر ہے ۔








