نیویارک ۔ 30 جون (اے پی پی)پاکستان نے انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوہرے معیار پرشدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔ عالمی ادارہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے 193 رکنی جنرل اسمبلی میں ا نسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کی بین …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی سے خطاب

مزید خبریں
نیویارک ۔ 30 جون (اے پی پی)پاکستان نے انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوہرے معیار پرشدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔ عالمی ادارہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے 193 رکنی جنرل اسمبلی میں ا نسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کی بین الاقوامی ذمہ دار یوں بارے بحث میں حصہ لیا۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ من پسند کارروائی کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بین الاقوامی برادری کے سامنے کشمیریوں کو بے دریغ اندھا اور بڑے پیمانے پر قتل کیا جارہا ہے۔ انہون نے اس ضمن میں غزہ کا حوالہ بھی دیا جہاں بین لاقوامی برادری بین لااقومی اقدار کی پاسداری کرنے میں ناکام رہی اور غزہ کے میدان میں فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی اور بےشمار عورتوں اور بچوں کو شہید کیا گیا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔ ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے پر زور دیا کہ من پسند اور دوہرا معیار چھوڑ کر یکساں معیار اپنایا جائے اور ان بہیمانہ جرائم کی روک تھام کی اہم ذمہ داری کو اجتماعی طور پر پورا کیا جائے۔








