ہرارے ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے، انہوں نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ابتدائی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، شعیب ملک نے کیریئر کے 99ویں …
شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے
ہرارے ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے، انہوں نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ابتدائی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، شعیب ملک نے کیریئر کے 99ویں میچ میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کولم بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں، گپٹل 2271 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، میک کولم 2140 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔









