ماہرین نےدماغی امراض کو کم کرنے والا بہترین غذائی پلان تےار کرلےا

واشنگٹن۔ 2 جولائی (اے پی پی) ماہرین نے الزائمر سمیت دیگر دماغی امراض کو کم کرنے والا بہترین غذائی پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر اگر مکمل عمل نہ بھی کیا جائے تب بھی حیرت انگیز نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ جب کہ اسے میڈی ٹرینین ڈش انٹروینشن فار نیوروجنریشن ڈیلے ڈائٹ کا نام دیا گیا ہے جو الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض کو روک سکتی ہے۔ماہر خوراک مارتھا کلیئر …

واشنگٹن۔ 2 جولائی (اے پی پی) ماہرین نے الزائمر سمیت دیگر دماغی امراض کو کم کرنے والا بہترین غذائی پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر اگر مکمل عمل نہ بھی کیا جائے تب بھی حیرت انگیز نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ جب کہ اسے میڈی ٹرینین ڈش انٹروینشن فار نیوروجنریشن ڈیلے ڈائٹ کا نام دیا گیا ہے جو الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض کو روک سکتی ہے۔ماہر خوراک مارتھا کلیئر مورس نے غذاو¿ں کا ایک چارٹ تیار کیا جسے کئی مریضوں پر آزمایا گیا۔ اس غذائی پلان پر عمل کرنے والے افراد میں الزائیمر اور ڈیمنشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ 53 فیصد کم ہوگیا جب کہ پابندی سے خوراک نہ کھانے والے 35 فیصد افراد میں اس کا خطرہ کم دیکھا گیا اس کے علاوہ اسٹروک (فالج)، بلڈ پریشر، اور دل کے دورے میں بھی کمی نوٹ کی گئی۔غذاو¿ں کے اس چارٹ میں ایسی کوئی شے نہیں جسے جاری رکھنا مشکل ہو۔ بس روزانہ مچھلی کھانا اور ساتھ ہی دن میں 3 سے 4 مرتبہ موسمی پھل اور سبزیاں استعمال کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق مجموعی طور پر اس فوڈ پلان میں 15 اجزا شامل ہیں جن میں سبزیاں، اخروٹ اور بادام ، بیریاں، لوبیا، مرغی ، مچھلی اور زیتون کا تیل شامل ہے اور یہ غذائیں دل و دماغ دونوں کے لیے انتہائی مفید ہیں ۔

مزید خبریں