نگران وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر چلڈرن فری سمر کلب کے افتتاح کے بعد بچوں میں گھل مل گئے، زمین پر بیٹھ کر بچوں سے بات چیت کی

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نیشنل بک فاﺅنڈیشن میں چلڈرن فری سمر کلب کے افتتاح کے بعد بچوں میں گھل مل گئے ،زمین پر بیٹھ کر بچوں سے بات چیت کرتے رہے ، بچوں نے وفاقی وزیرکا شکریہ ادا کیا ۔منگل کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نیشنل بک …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نیشنل بک فاﺅنڈیشن میں چلڈرن فری سمر کلب کے افتتاح کے بعد بچوں میں گھل مل گئے ،زمین پر بیٹھ کر بچوں سے بات چیت کرتے رہے ، بچوں نے وفاقی وزیرکا شکریہ ادا کیا ۔منگل کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نیشنل بک فاﺅنڈیشن میں چلڈرن فری سمر کلب کا افتتاح کرنے کے بعدسٹیج سے اتر کر سامنے زمین پر بیٹھے ہوئے مختلف سکولوں کے بچے اور بچیوں کے پاس گئے اور زمین پر بیٹھ کر بچوں کے محو گفتگو ہوگئے ۔ایک بچے نے وفاقی وزیر کو تقریب میں آمد اور تعلیم سے متعلق مفصل گفتگو کرنے پر شکریہ ادا کیا جس پر وفاقی وزیر سید علی ظفر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں ۔وفاقی وزیر نے تمام بچے سے مصافحہ کیا اور تقریب سے رخصت ہوگئے ۔