سرینگر ۔ 3 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءاور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے غیر قانونی طورپر نظربند پارٹی رہنماءامیر حمزہ شاہ کوایک با ر پھر جھوٹے مقدمے کے تحت بانڈی پورہ پولیس سٹیشن سے کپواڑہ جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ …
جموں وکشمیر کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیاگیا ہے، اشرف صحرائی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 3 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءاور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے غیر قانونی طورپر نظربند پارٹی رہنماءامیر حمزہ شاہ کوایک با ر پھر جھوٹے مقدمے کے تحت بانڈی پورہ پولیس سٹیشن سے کپواڑہ جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ قابض انتظامیہ اپنی انتقامی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور کشمیری حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو سالہا سال تک جیلوں میں نظربند رکھنے کیلئے نت نئے اور من گھڑت الزامات عائد کئے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امیر حمزہ گزشتہ ڈھائی برس سے غیر قانونی طورپر نظربند ہیں اورگزشتہ روز انہیں ایک اور جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے کپواڑہ جیل منتقل کردیا گیا۔ انہوںنے اس بات پر افسوس کا اظہارکیاکہ حریت رہنماءمحمد یوسف فلاحی، عبدالسبحان وانی اور میر حفیظ اللہ بھی گزشتہ ڈھائی برس سے مسلسل جیلوں میں نظربند ہیں ۔








