نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا جمشید مارکرکو خراج عقیدت پیش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ جمشید مارکر مرحوم تجربہ کار سفارتکار تھے، پیچیدہ چیلنجوں کو حل کرنے سے متعلق ان کی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا اور سراہا جاتا ہے، مرحوم ملک کے ممتاز ترین سفارتکار تھے جنہوں نے پاکستان کے قومی مفاد کو فروغ دینے کیلئے انتھک کوششیں کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ جمشید مارکر مرحوم تجربہ کار سفارتکار تھے، پیچیدہ چیلنجوں کو حل کرنے سے متعلق ان کی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا اور سراہا جاتا ہے، مرحوم ملک کے ممتاز ترین سفارتکار تھے جنہوں نے پاکستان کے قومی مفاد کو فروغ دینے کیلئے انتھک کوششیں کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سابق سفارتکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی۔ نگراں وزیراعظم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا جن میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، کابینہ ارکان، سفارتکار اور سابق سفیر شامل تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے جمشید مارکر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ملک کے ممتاز سفارتکار تھے جنہوں نے قومی مفاد کو فروغ دینے کیلئے انتھک کوششیں کیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا کہ جمشید مارکر پاکستان کے نمایاں سفیروں شامل ہیں جنہوں نے اپنے پیچھے طاقتور اور مو¿ثر سفارتکاری وراثت میں چھوڑی ہے۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمشید مارکر نے کشیدگی اور تناﺅ کے ماحول میں بھی خاموشی اور شائستگی سے سفارتکاری کے فن کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بالخصوص دفتر خارجہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ جمشید مارکر مرحوم کی صاحبزادی نیلوفر مارکر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے پر دفتر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دفتر خارجہ میں جمشید مارکر کانفرنس روم کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔