چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

لاہور۔3 جولائی(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نے قوم کو الیکشن کے ذریعے اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے ¾ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ایمانداری سے خرچ کرنے والوں کو کامیاب کروائیں ¾شہباز شریف نے اربوں روپے اشتہارات میں ضائع کر دیئے ¾ لاہور کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے ¾ لاہور کو تقریباً ساڑھے تین سو ارب …

لاہور۔3 جولائی(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نے قوم کو الیکشن کے ذریعے اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے ¾ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ایمانداری سے خرچ کرنے والوں کو کامیاب کروائیں ¾شہباز شریف نے اربوں روپے اشتہارات میں ضائع کر دیئے ¾ لاہور کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے ¾ لاہور کو تقریباً ساڑھے تین سو ارب روپے کا بجٹ ملتاہے لیکن لاہور کی سڑکیں ندی نالوں اور تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس نے سابقہ پنجاب حکومت کے جھوٹے دعوﺅں کا پول کھول دیا ہے۔ وہ منگل کو لاہور میں طوفانی بارش کے بعد مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ لاہور کو نہیں جاتی امراءکو پیرس بنایا گیا ¾ پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کا پول کھل گیا ہے ¾پیرس بارش سے نہیں ڈوبتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمران عوام کا پیسہ دیانتداری سے خرچ کرتے تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا ۔