پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس اے کی پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری سفیر الیلس جی ویلزکی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس اے کی پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری سفیر الیلس جی ویلزکی ملاقات ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کے امور زیر غور آئے ،آئی ایس پی آر راولپنڈی۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس اے کی پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری سفیر الیلس جی ویلز نے ملاقات کی …

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس اے کی پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری سفیر الیلس جی ویلزکی ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کے امور زیر غور آئے ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس اے کی پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری سفیر الیلس جی ویلز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس اے کی پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری سفیر الیک جی ویلز نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے ۔ڈپٹی سیکرٹری سفیر الیلس جی ویلز نے پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں اور جرات کوسراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ۔دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے عزم کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں نے مختلف سطحوں پر رابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔