اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) جنگلی حیات کی قومی پالیسی کے بارے میں مشاورت کے سلسلہ میں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت انسپکٹر جنرل (جنگلات) سیّد محمود ناصر نے کی۔ اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمد ناصر نے شرکاءکو بتایا کہ گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے شرکاءکو مزید بتایا کہ سیکرٹری وزارت موسمیاتی …
جنگلی حیات کی قومی پالیسی بارے مشاورت کے سلسلہ میں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) جنگلی حیات کی قومی پالیسی کے بارے میں مشاورت کے سلسلہ میں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت انسپکٹر جنرل (جنگلات) سیّد محمود ناصر نے کی۔ اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمد ناصر نے شرکاءکو بتایا کہ گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے شرکاءکو مزید بتایا کہ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو یاددہانی کے خطوط لکھے ہیں کہ وہ پالیسی پر اپنا تبصرہ بھیجیں تاہم سندھ کے سوا تمام صوبوں نے تبصرہ بھیجا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے پاکستان میں جنگلی حیات کی پالیسی کے بارے میں مشاورتی ورکشاپ کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے پاکستان میں انٹر نیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے کنٹری نمائندہ محمود اختر چیمہ نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ اس مشاورتی ورکشاپ کے لیے مرکزی وبنیادی موضوع تیار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کی پالیسی کی تشکیل سے پہلے دیگر تمام پالیسیوں بشمول جنگلات، آب وہوا کی تبدیلی بارے پالیسی اور آبی گزرگاہوں کی پالیسی کاجائزہ لیاجانا چاہئے۔ انسپکٹر جنرل (جنگلات) نے آئی یو سی این سے درخواست کی کہ ورکشاپ میں فشریز، سیاحت اور پاکستان کے محکمہ کسٹم سمیت تمام شراکت داروں کو بھی مدعو کیا جائے۔








