پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہو کے اندر ہی تقریبا 60 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا، لاہور ہی میں سرکاری سکولوں اور سرکاری ہسپتالوں کا حال بھی سب کے سامنے ہے جہاں ایک ایک بستر پر چار چار لوگ پڑے ہوئے ہیں، پورے پنجاب کا آدھا بجٹ صرف لاہور پر …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہو کے اندر ہی تقریبا 60 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا، لاہور ہی میں سرکاری سکولوں اور سرکاری ہسپتالوں کا حال بھی سب کے سامنے ہے جہاں ایک ایک بستر پر چار چار لوگ پڑے ہوئے ہیں، پورے پنجاب کا آدھا بجٹ صرف لاہور پر استعمال ہوتا ہے اس کے باوجود لاہور کا آج جو حال ہے وہ موسم برسات کی پہلی بارش نے سب کو دکھا دیا ، خیبرپختونخوا میں تعلیم و صحت سمیت پولیس کا نظام بھی دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سارے صوبہ پختونخوا کا ترقیاتی بجٹ 110 ارب ہے جبکہ یہاں لاہور میں ساڑے تین سو ارب استعمال ہوتا ہے اور پھر ہر جگہ طعنے بھی دئیے جاتے ہیں کہ میں پشاور کو لاہور بنا دوں گا کبھی میں کراچی کو لاہور بنا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بنائی گئیں میٹروز نقصان میں جا رہی ہیں اور یہ اورنج لائن ٹرین بھی نقصان میں ہی جائے گی کیونکہ اس کے پیچھے کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں، اس کے برعکس ہم نے پشاور میں میٹرو کے لیے پہلے دو سال اس کی فزیبلٹی کو سٹڈی کیا اور جب دیکھا کہ یہ نقصان نہیں دے گی پھر جا کے اسے بنانا شروع کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح لوگوں کی صحت، ان کا علاج معالجہ اور تعلیم ہونی چاہیئے اور گزشتہ 5 سالوں میں لاہور میں کوئی ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکا جو شریف خاندان کا علاج کر سکے۔