ایئر وائس مارشل سید نعمان علی، ایئر وائس مارشل ظہیر احمد بابر اور ایئر وائس مارشل جوادسعید کی ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی)حکومت پاکستان نے ایئر وائس مارشل سید نعمان علی، ایئر وائس مارشل ظہیر احمد بابر اور ایئر وائس مارشل جوادسعید کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ایئر مارشل سےد نعمان علی نے اپرےل1986 مےںپاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ اےک تربےت ےافتہ فلائنگ انسٹرکٹر ہےں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈر …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی)حکومت پاکستان نے ایئر وائس مارشل سید نعمان علی، ایئر وائس مارشل ظہیر احمد بابر اور ایئر وائس مارشل جوادسعید کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ایئر مارشل سےد نعمان علی نے اپرےل1986 مےںپاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ اےک تربےت ےافتہ فلائنگ انسٹرکٹر ہےں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈر سکول اور آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔ وہ ایئر ہےڈکوارٹرز اسلام آباد مےں ڈائرےکٹر آپرےشنز، پرسنل سٹاف آفےسر ٹو چیف آف ایئرسٹاف، انسپکٹر جنرل ایئرفورس ، ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف (آپریشنز) اور چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر JF-17 کے طور پر بھی تعینات رہے ہیں۔وہ کمبیٹ کمانڈر سکول، ایئر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ایئر وار کالج امرےکہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائےہ مےں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)اورتمغہءامتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ایئر مارشل ظہےراحمدبابرنے اپرےل1986 مےں پاکستان ایئرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ایئر کمانڈ کی کمان کی۔ وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ )، اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس تعینات رہے۔ اس کے علاوہ وہ وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ کمبیٹ کمانڈر سکول، ایئر وار کالج اور برطانےہ کے رائل کالج آف ڈےفنس سٹڈےزسے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائےہ مےں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)اورتمغہءامتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ایئر مارشل جوادسعےد نے نومبر1986 مےںپاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن،فائٹر ونگ، آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمان کی۔ وہ ایئر ہےڈکوارٹرز اسلام آباد مےں اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف (آپرےشنز)اور ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف (آپریشنز) بھی تعینات رہے ہیں۔ وہ کمبیٹ کمانڈر سکول، ایئر وار کالج اور نےشنل ڈےفنس ےونےورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائےہ مےں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)اورتمغہءامتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔