اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) سرکاری ملازمین کے لئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی کل جمعرات کو آخری دن ہے ،آئندہ عام انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرانے کے لئے 2 درجے مقرر کئے ہیں۔ تمام سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ایسے افراد اور ان کے اہل و عیال جو پولنگ کے دن اپنے آبائی حلقے …
سرکاری ملازمین کے لئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کی درخواستیں جمع کرانے کی (کل )آخری تاریخ انتخابی عملہ، پولیس اور مسلح افواج کے انتخابی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار 10 جولائی تک درخواستیں ریٹرننگ افسران کو ارسال کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) سرکاری ملازمین کے لئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی کل جمعرات کو آخری دن ہے ،آئندہ عام انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرانے کے لئے 2 درجے مقرر کئے ہیں۔ تمام سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ایسے افراد اور ان کے اہل و عیال جو پولنگ کے دن اپنے آبائی حلقے میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکتے یا ایسے معذور افراد جن کو مخصوص شناختی کارڈ جاری ہوا ہے، وہ (آج) جمعرات تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ انتخابی عملہ، پولیس اور مسلح افواج کے انتخابی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار 10 جولائی تک درخواستیں ریٹرننگ افسران کو ارسال کر سکتے ہیں۔ مسلح افواج، انتخابی ڈیوٹی پر تعینات عملہ اور معذور افراد سمیت اپنے انتخابی حلقہ سے دور تعینات ملازمین پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔








