صدر مملکت ممنون حسین کی قزاخستان کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امتیاز احمد قاضی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قزاخستان وسط ایشیائی علاقے کا انتہائی ذرخیز اور قابل قدرملک ہے جس کے تمام ملکوں بشمول پاکستان کے ساتھ انتہائی خوشگوارتعلقات ہیں۔ صدر مملکت نے یہ بات قزاخستان کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امتیاز احمد قاضی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قزاخستان وسط ایشیائی علاقے کا انتہائی ذرخیز اور قابل قدرملک ہے جس کے تمام ملکوں بشمول پاکستان کے ساتھ انتہائی خوشگوارتعلقات ہیں۔ صدر مملکت نے یہ بات قزاخستان کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امتیاز احمد قاضی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قزاخستان پاکستان کا انتہائی قریبی دوست ہے جس کے ساتھ تجارت سمیت دیگر بہت سے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جن پر ذرا سی توجہ دے کر مزید وسعت پیدا کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ و ہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے اور مشترکہ تجارتی منصوبے شروع کرنے پر توجہ دیں۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تعاون کے نہایت وسیع امکانات موجود ہیں کیونکہ پاکستان سے دواوں کی خریداری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔