ایران اور سوئیٹزر لینڈ کے صدورکا ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر زور

برن ۔ 4 جولائی (اے پی پی) ایران صدر حسن روحانی اوران کے سوئس ہم منصب آلین برسیٹ نے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا تحفظ عالمی امن وسلامتی کے حق میں ہے۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابقایران اور سوئیزرلینڈ کے صدور نے برن شہر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایٹمی معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس …

برن ۔ 4 جولائی (اے پی پی) ایران صدر حسن روحانی اوران کے سوئس ہم منصب آلین برسیٹ نے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا تحفظ عالمی امن وسلامتی کے حق میں ہے۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابقایران اور سوئیزرلینڈ کے صدور نے برن شہر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایٹمی معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس سمجھوتے کا تحفظ عالمی امن و سلامتی کے لئے اہم ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ سوئس ہم منصب کے ساتھ مذاکرات میں ایک اہم موضوع ایٹمی معاہدہ تھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس معاہدے کے تمام فریق اس پر عمل کریں کیونکہ یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی سلامتی کونسل نے بھی اپنی قرارداد بائیس اکتیس کے ذریعے توثیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس معاہدے سے ایران کے مفادات پورے ہوتے رہیں گے اور ان کو اس کی ضمانت ملتی رہے گی ایران اس میں باقی رہے گا۔

مزید خبریں