اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)تحریک انصاف کے حلقہ این اے 59 اور این اے 63 سے امیدوار غلام سرور خان نے کہا کہ مخالف امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، اس کا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئیے، چوہدری نثار کو وی وی آئی پی پروٹوکول کس لئے دیا جا رہا ،چوہدری نثار بتائیں کہ ان کا ذریعہ معاش کیا ہے، …
تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان کا نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)تحریک انصاف کے حلقہ این اے 59 اور این اے 63 سے امیدوار غلام سرور خان نے کہا کہ مخالف امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، اس کا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئیے، چوہدری نثار کو وی وی آئی پی پروٹوکول کس لئے دیا جا رہا ،چوہدری نثار بتائیں کہ ان کا ذریعہ معاش کیا ہے، ڈی ایچ اے کے تین پلاٹ کیسے خریدے گے، رقم کس نے دی اور چکری میں اڑھائی کروڑ کا پولٹری فارم کیسے بنا، چوہدری نثار کی آبائی یونین کونسل کے 100مفرور گرفتار کیوں نہیں ہوتے۔ بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ گزشتہ35سال سے سیاست میں ہیں، جوں جوں انتخابی مہم میں تیزی آ رہی ہے مخالف امیدوار چوہدری نثار ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں، چوہدری نثار کی سیاست پاور پالیٹکس کی ہوتی ہے، وہ پاور کے بغیر سیاست نہیں کر سکتے ،سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال انتخابی قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے ،حلقے میں جہاں جاتے ہیں بھاری پولیس کی نفری ان کی سکیورٹی پر مامور ہوتی ہے، بھاری سکیورٹی سے ووٹرز کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے








