نواز شریف ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کےلئے پرعزم ہیں، سینیٹر آصف کرمانی

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ چند روز کیلئے مو¿خر کرنے میں کوئی حرج نہیں، نواز شریف ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے جب بھی لندن فون پر رابطہ ہوا، نواز شریف کو حوصلہ مند …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ چند روز کیلئے مو¿خر کرنے میں کوئی حرج نہیں، نواز شریف ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے جب بھی لندن فون پر رابطہ ہوا، نواز شریف کو حوصلہ مند پایا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری اور تشویشناک صحت کے باعث نواز شریف لندن میں موجود ہیں، اللہ کلثوم نواز کو جلد مکمل صحت دے۔