عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت میں میرا اہم کردار ہوگا، اگر عمران خان وزیراعظم بن جاتے ہیں تو میرا انہیں مشورہ ہوگا کہ وہ کسی تنازع میں نہ پڑیں اور ملک کی بہتری کیلئے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت میں میرا اہم کردار ہوگا، اگر عمران خان وزیراعظم بن جاتے ہیں تو میرا انہیں مشورہ ہوگا کہ وہ کسی تنازع میں نہ پڑیں اور ملک کی بہتری کیلئے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کی موجودگی میں شہباز شریف کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں، جو لوگ نواز شریف کو سیاست میں لائے ان سے غلطی ہوئی، اگر حسن اور حسین نواز شریف پر کوئی کیس ہے تو انہیں پاکستان لانا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر جو کیسز چل رہے ہیں وہ کافی ہیں، ان کے خلاف مزید کیسز چلانے کی ضرورت نہیں۔