لندن ۔ 5 جولائی (اے پی پی) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر، ثام قیوری، گیل مونفلس، میلوس راﺅنک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے، رافیل نڈال اور نوویک جوکووچ بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز دوسرے …
نڈال اور جوکووچ پہلی آزمائش میں سرخرو
لندن ۔ 5 جولائی (اے پی پی) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر، ثام قیوری، گیل مونفلس، میلوس راﺅنک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے، رافیل نڈال اور نوویک جوکووچ بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میچز میں ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سلواکین کھلاڑی لیوکاس لیکو کو 6-4، 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، امریکہ کے ثام قیوری بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے یوکرینی کھلاڑی سرگئی کو 7-6، 6-3 اور 6-3 سے شکست دی، کینیڈین کھلاڑی میلوس راﺅنک نے آسٹریلوی کھلاڑی جان ملمین کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی راﺅنک تیسرے راﺅنڈ میں داخل ہو گئے









