مقبوضہ کشمیر ،برہان وانی کی برسی پر شہید کے آبائی قصبے ترال میں کرفیو کا نفاذ

سرینگر ۔ 7 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر شہید کے آبائی قصبے ترال میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ کرفیو کے نفاذ کا مقصد (آج) اتوار کو برہان وانی کی برسی پر ترال کی طرف عوامی مارچ کو روکنا ہے جس کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق …

سرینگر ۔ 7 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر شہید کے آبائی قصبے ترال میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ کرفیو کے نفاذ کا مقصد (آج) اتوار کو برہان وانی کی برسی پر ترال کی طرف عوامی مارچ کو روکنا ہے جس کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے برہا ن مظفر وانی کو 8جولائی 2016کوضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناک میں دیگر دو ساتھیوںکے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیاتھا۔ مشترکہ قیادت نے برہان وانی اور ان کی شہادت کے بعد مقبوضہ علاقے میں چلنے والی احتجاجی تحریک کے دوران شہید ہونے والے دیگر نوجوانون کے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کل ترال میں ایک عوامی اجتماع کے انعقاد کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں