ہرارے ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا فائنل (کل) اتوار کو ہرارے، اسٹیڈیم، زمبابوے میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا، میچ دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں جاری سہ فریقی سیریز فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور آسٹریلیا نے …
سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی
ہرارے ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا فائنل (کل) اتوار کو ہرارے، اسٹیڈیم، زمبابوے میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا، میچ دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں جاری سہ فریقی سیریز فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور آسٹریلیا نے شاندار کھیل کی بدولت تین، تین فتوحات حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، میزبان زمبابوین ٹیم کو سیریز میں متواتر چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔









