کینگروز کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز فائنل میں 91 رنز کیریئر کی یادگار اننگز ہے، فخر زمان

ہرارے۔ 09 جولائی(اے پی پی)پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہا ہے کہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں کینگروز کے خلاف فائنل میں 91 رنز کیریئر کی یادگار اننگز ہے، سیریز میں عمدہ بیٹنگ سخت محنت کا نتیجہ ہے، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ پاکستان نے کینگروز …

ہرارے۔ 09 جولائی(اے پی پی)پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہا ہے کہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں کینگروز کے خلاف فائنل میں 91 رنز کیریئر کی یادگار اننگز ہے، سیریز میں عمدہ بیٹنگ سخت محنت کا نتیجہ ہے، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ پاکستان نے کینگروز کو سہ فریقی سیریز فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست فاش سے دوچار کیا، فخر نے مشکل وقت میں 91 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری سیریز میں روایتی کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں جب دو وکٹیں جلد گریں تو میں نے کپتان کو بتایا کہ میں نیچرل گیم کھیلوں گا اور اسی وجہ سے کامیاب رہا، آسٹریلیا ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس کے خلاف اننگز میرے کیریئر کی بہترین اننگز ہے، خوشی ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی، بیٹنگ میں بہتری سخت محنت کا نتیجہ ہے، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو کامیابیاں دلاﺅں۔