جدہ۔09 جولائی(اے پی پی) سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے کی ملاقات میں معلومات کے تحفظ کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے بیچ دفاع کے شعبے میں تعاون اور اس کو مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دونوں شخصیات نے علاقائی صورت حال اور تازہ ترین پیش رفت …
سعودی عرب اور فرانس کے درمیان معلومات کے تحفظ کے سمجھوتے پر دستخط

مزید خبریں
جدہ۔09 جولائی(اے پی پی) سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے کی ملاقات میں معلومات کے تحفظ کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے بیچ دفاع کے شعبے میں تعاون اور اس کو مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دونوں شخصیات نے علاقائی صورت حال اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع کے معاون محمد العایش، چیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام آل شیخ، وزیر دفاع کے عسکری مشیر طلال العتیبی اور فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں سعودی عسکری اتاشی ولید السیف بھی موجود تھے۔








