عازمین حج اپنی پرواز سے دو روز قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے دو روز قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وہیں پر انہیں پاسپورٹ، ٹکٹ اور گلے کالاکٹ فراہم کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزارت سے سرکاری سکیم کے متعدد عازمین نے پاسپورٹ اور ٹکٹ کے حوالے سے رابطہ کیا …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے دو روز قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وہیں پر انہیں پاسپورٹ، ٹکٹ اور گلے کالاکٹ فراہم کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزارت سے سرکاری سکیم کے متعدد عازمین نے پاسپورٹ اور ٹکٹ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے، اس ابہام کو دور کرنے کے لئے وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تمام عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ 2 روز قبل متعلقہ حاجی کیمپ میں جا کر سفری دستاویزات اور گلے کا لاکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔