صدر مملکت ممنون حسین کی پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت، شہید ہارون بلور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور اس واقع میں شہید ہونے والے ہارون بلور سمیت تمام افراد کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ صدر ممنون حسین نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لئے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور اس واقع میں شہید ہونے والے ہارون بلور سمیت تمام افراد کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ صدر ممنون حسین نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لئے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔