قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کانیوٹیک ہیڈ کوارٹرز میں پریس بریفنگ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتیں فنی تربیت کو اپنے منشور میں اولین ترجیح بنائیں، ملک کا مستقبل اسی سے وابستہ ہے، 10 سے 12 کروڑ نوجوانوں کو مختلف ہنر کی تربیت دے کر کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ ان نوجوانوں کو باعزت روزگار …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتیں فنی تربیت کو اپنے منشور میں اولین ترجیح بنائیں، ملک کا مستقبل اسی سے وابستہ ہے، 10 سے 12 کروڑ نوجوانوں کو مختلف ہنر کی تربیت دے کر کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ ان نوجوانوں کو باعزت روزگار کے لئے ٹیوٹ ہی واحد ذریعہ ہے۔ بدھ کو وہ نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز میں پریس بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ان نوجوانوں کو مختلف ہنر کی تربیت دے کر کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے، اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو سرکاری شعبہ میں روزگار کی فراہمی حکومت کے لئے ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹ سیکٹر کو کوئی سپیشل پیکج دیا جائے، یہ ملکی معیشت کو مستحکم اور غربت کا خاتمہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹ نے فنی تربیت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے دور رس اقدامات کئے ہیں، بڑی تعداد میں نوجوان اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار قومی ٹیوٹ پالیسی منظور کرائی گئی، صنعتی شعبے کے ساتھ اشتراک مضبوط کیا گیا ہے اور سکل کونسل قائم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی اینڈ گلڈز، یو کے نیرک اور ٹی اے ایف ای آسٹریلیا کے تعاون سے پاکستان سرٹیفکیٹ کا عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے اعلیٰ فنی اداروں کی یورپ اور آسٹریلیا کے اداروں کے ساتھ الحاق کرایا جا رہا ہے۔